297

’’ملک بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عمران خان کو نہیں قرار دیا جا سکتا۔‘‘ کامران خان ثبوتوں کیساتھ میدان میں آگئے

ملک بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عمران خان کو نہیں قرار دیا جا سکتا . نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صحافی کامران خان نے اپوزیشن کی طرف سے عمران خان پرلگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کا یہ کہنا کہ کرونا کے پھیلاوکے ذمہ دارعمران خان ہیں یہ نظریہ نہ صرف غلط ہے بلکہ ایسے بات کرنے والے عقل سے عاری ہیں .

نجی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ قرار دینا حقیقت کم اورسیاست زیادہ ہے، ، کامران خان نے کہا کہ پاکستان کی اکثروبیشترآبادی کرونا وائرس کی حقیقت سے واقف ہی نہیں ہے. کامران خان نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ گیلپ سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1/4 فیصد پاکستانی کرونا کو غیرملکی سازش سمجھتے ہیں ، جبکہ 43 فیصد کسی بھی احتیاط کے لیے تیارنہیں ہیں.

کامران خان نے کہا کہ وزیراعظم تو اپنی قوم کو روزانہ کی بنیاد پر احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں ان کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اپنی روزانہ کی بنیاد پرپالیسیاں دیتے ہیں پھر ان کو صرف سیاسی مخالف کی بنا پرذمہ دارقراردینا یہ کم علمی اورکم عقلی ہوسکتی ہے.اس سے قبل سینیر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں قومی تقاضوں کو سمونے کے لئے مطلوبہ ترامیم پارلیمنٹ سےاسی سال منظور ہوں گی. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں کامران خان نے کہا”اگر زرہ برابر بھی شک ہے تو دور کرلیں 2020 میں ہی 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں قومی تقاضوں کو سمونے کے

لئے مطلوبہ ترامیم پارلیمنٹ سے منظور ہوں گی پی ایم ایل این پی پی پی پی ٹی آئی مل کرمفاہمتی فارمولا بنائیں گے پس منظرکے لئے زیل میں آج کی دو خبریں زہن میں ضرور رکھئے گا” . ان کے لگائے سکرین شارٹس میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری کی طلبی اور شریف خاندان کے خلاف 17 ارب روپے کے ریفرنس کی کچھ تفصیل شامل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں