11

نئی ہو یا پرانی ، سستی اور بہترین گاڑی لینے کے 10 رہنما اصول کیا ہیں ؟ معروف کارڈیلر نے گر کی باتیں بتا دیں

لندن(ویب ڈیسک) آپ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے جس میں ایک معروف ڈیلر نے کم قیمت میں اچھی گاڑی خریدنے کے کچھ بہترین اصول بتا دیئے ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ شا بروک کے منیجنگ ڈائریکٹر پاﺅل وینٹ ہیں جن کا کہنا ہے کہ آپ نئی یا

پرانی جو گاڑی بھی خریدنا چاہتے ہیں، سب سے پہلے اپنا ذہن واضح کریں کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور کتنے میں چاہتے ہیں۔ اسی حساب سے اپنی تحقیق کیجیے اور پوری تیاری کے ساتھ شوروم پر جائیے۔ پاﺅل وینٹ کا کہنا تھا کہ گاڑی خریدنے کے لیے سال کے دو مہینے فروری اور اگست سب سے بہترین ہیں۔ ان مہینوں میں گاڑیاں کم فروخت ہوتی ہیں اور سیلز سٹاف کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا چنانچہ وہ زیادہ ڈسکاﺅنٹ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سہ ماہی ٹارگٹ بھی گاڑیوں کی قیمت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ آپ گاڑی خریدنے جائیں تو سیلز سٹاف سے پوچھ سکتے ہیں کہ انہیں اس سہ ماہی کے لیے کتنا ٹارگٹ ملا ہے اور کتنا پورا ہو چکا ہے۔ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کنورٹیبلز سردیوں میں اور فور وہیل ڈرائیو گرمیوں میں سستی ملتی ہیں جو کہ غلط ہے۔ نئی گاڑی میں زیادہ قیمتیں کم نہیں ہو سکتیں چنانچہ اگر آپ زیادہ ڈسکاﺅنٹ چاہتے ہیں تو آپ کو استعمال شدہ گاڑی کے آپشن پر جانا چاہیے۔ اگر سیلز سٹاف آپ کو آپ کی مرضی کے برعکس کوئی اور گاڑی دکھا رہا ہے اوراس کی خوبیاں بتا رہا ہے تو سمجھ جائیں کہ اسے اس گاڑی پر زیادہ کمیشن مل رہا ہے چنانچہ وہ اسے زیادہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔ گاڑی خریدنے کے لیے مستند ڈیلر کے پاس جائیں اور سودا کرنے میں جلد بازی مت کریں۔ اگر آپ جلد بازی کریں گے تو کبھی ڈسکاﺅنٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ گاڑی کا سودا کرتے ہوئے سیلز سٹاف کے ساتھ رویہ دوستانہ رکھیں۔ اس طرح آپ زیادہ سے زیادہ قیمت کم کروا سکتے ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں