نواز الدین صدیقی کے گانے کی اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی نظر آرہی ہیں (فوٹو: فائل)
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نواز الدین صدیقی نے آنے والی فلم میں اپنی آواز میں گائے ہوئے ریپ سانگ ’سواگے چوڑیاں‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔
نواز الدین صدیقی نے انسٹا گرام پر ریپ سانگ ’ سواگے چوڑیاں ‘ کا ٹیزر شیئر کیا جس میں انہوں نے چند بول ہی گنگنائے۔ گانے کی اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ںواز الدین گانے کی ابتدا میں کچھ بول گنگناتے ہیں لیکن اداکارہ کو دیکھ کر چپ ہو جاتے ہیں تاہم پھر وہ چشمہ لگا کر اپنی گیت مکمل کرتے ہیں۔
نواز الدین صدیقی نے ویڈیو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ میں اپنا پہلے ’ریپ سانگ‘ کا ٹیزر شیئر کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔
دوسری جانب فلم ’ بولے چوڑیاں‘ میں نواز الدین صدیقی کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی تمنا بھاٹیا کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’میں اس فلم کا حصہ بننے پر بہت پر اُمید ہوں کیوں کہ اہم بات یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی معاشرے کے موجودہ مسائل پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ نکل الوگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بولے چوڑیاں‘ میں نواز الدین صدیقی اور تمنا بھاٹیا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم اگلے سال اکتوبر 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔