12

نواز شریف نے اقبال زیڈ احمد کی گیس کمپنی کو99کروڑ جرمانہ معاف کیا،علی زیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جے جے وی ایل کو معاہدہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، سابق وزیراعظم نے معاف کردیا بحری امورکمیٹی کا پورٹ قاسم ایکٹ پاس کرنے سے انکار،سپریم کورٹ لے جانے کامشورہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے انکشاف کیا کہ

اقبال زیڈ احمد کی گیس کمپنی جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کو پورٹ قاسم میں ایل این جی پلانٹ کے معاہدے کی خلاف ورزی پر 99 کروڑ جرمانہ کیا گیا تو سابق وزیراعظم نے 98 کروڑ روپے جرمانہ معاف کردیا، پورٹ قاسم میں ایل این جی پلانٹ لگانے کیلئے 5 کمپنیوں نے درخواست دی ، وزارت نے انہیں زمین کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے ادا کرنے کا کہا ، صرف 2 کمپنیوں نے زرضمانت جمع کرائی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عامر علی مگسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ 2019 پر غور کیا گیا تاہم اراکین کمیٹی نے کہا کمیٹی بل پاس نہیں کرسکتی، اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جایا جائے ۔ علی زیدی نے کہا پورٹ قاسم اتھارٹی 1973 کے ایکٹ کے تحت قائم کی گئی، سپریم کورٹ نے المصطفی

کیس میں قانون سازی کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی، سپریم کورٹ نے فیصلہ 2015 میں دیا اور اب 2020 ہے ، اس لئے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلات طلب کرلیں۔ علی زیدی نے کہا اس وقت وزارت میں 2ڈپٹی سیکرٹری ،2 جوا ئنٹ سیکرٹری اور 4سیکشن افسر کام کر رہے ہیں جبکہ 7 افسروں کی سیٹیں خالی ہیں،ہمیں کسی افسر کی نہیں بلکہ اس شعبے کے ماہر کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں