308

شہباز شریف کا وزیراعظم ہائوس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ

لاہور (میٹرو واچ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے چینی کے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے، صدر مسلم لیگ نون و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹے اور چینی اسکینڈل پر حکومتی خاموشی اعترافِ جرم ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر آٹے اور چینی کے اسکینڈل میں ملوث دوستوں کو این آر او دیا.میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا، رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں