12

نواز شریف کی حالت انتہائی ناساز،اچانک والدہ کو لندن بُلا لیا

لاہور… سابق وزیرا عظم نواز شریف کی والدہ آج لندن کے لئے روانہ ہو گئیں . تفصیلات کے مطابق شمیم بی بی رائے ونڈ جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئیں .

نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی پی آئی اے کی فلائیٹ کے ذریعے لندن پہنچیں گی . بتایا گیا ہے کہ شمیم بی بی نوازشریف کے دل کے علاج کے باعث لندن روانہ ہو رہی ہیں، ساتھ ہی لیگی لیڈر شپ کی جانب سے پاکستانیوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کر دی گئی ہے.اسی حوالے سے لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی صحت اچھی نہیں ہے،

ان کا ایک بہت اہم آپریشن ہونا ہے جس کیلیے ان کی والدہ لندن جا رہی ہیں.جب بیٹی کا والد کیساتھ ہونا ضروری ہے اس وقت مریم بی بی کواجازت نہ دینا بہت بڑا ظلم ہے.بیگم کلثوم کی بیماری کے وقت بھی مذاق اڑایا گیا لیکن اب ایسا کرنے والوں تاریخ معاف نہیں کرے گی. یہ بات قابل غور رہے کہ حمزہ شہباز ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے علاوہ تمام اہلخانہ لندن میں موجود ہیں ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادی مریم نواز کی غیر موجودگی میں آپریشن کروانے سے انکار کردیا تھا .

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی انجیو پلاسٹی لازمی ہو گئی ہے.نواز شریف کے دل کا ایک حصہ متاثر ہے.میاں نواز شریف کا آپریشن دو بار ملتوی ہو چکا ہے.انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مریم نوازکی غیر موجودگی میں آپریشن کروانے سے انکار کر دیا ہے.نواز شریف نے اپنی خواہش سے ڈاکٹروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے.نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پاس ہوں گی تو آپریشن کراؤں گا.انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نہ پہنچنے پر نواز شریف نے آپریشن موخر کرایا.یکم فروری کو جاری ایک بیان میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی حتمی میڈیکل رپورٹس 30 جنوری کو تیار کی گئیں.

ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی نوٹری پبلک اور پاکستانی ہائی کمیشن نے تصدیق کی .ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رائے اور اسکین رپورٹ بھی قانونی طور پر تصدیق شدہ ہیں. یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تین روز کے اندر مکمل میڈیکل رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں