لندن(میٹرو واچ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی دل کی سرجری کے حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ انکا آپریشن آج کے روز کیا جائیگا لیکن اس حوالےنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف کے آپریشن سے متعلق میڈیا نے غلط خبر دی . انھوں نے کہا کہ آج سابق وزیراعظم کا کوئی بھی آپریشن نہیں کیا جا رہا، سرجری سے متعلق بعد میں آگاہ کردیا جائیگا .
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب انکے کیٹیٹیرائزیشن / کورونری کے شیڈول کی وجہ سے تھا جسکو بعد میں کیا جائیگا، آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ. واضع رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن اور رکن اسمبلی حنا بٹ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اس وقت میاں محمد نوازشریف کی اشد ضرورت ہے. انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن آج ہو گا . آپریشن کے موقع پر ن لیگ رہنماوں کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ نواشریف کے لئے دعا کریں کیونکہ آج ان کا آپریشن ہے. یاد رہے کہ اس سے پہلے نوازشریف کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ تب تک علاج نہیں کریں گے جب تک ان کی بیٹی مریم نواز ان کے پاس لندن نہیں آ جاتی. مریم بی بی کے لندن نہ جانے کی وجہ سے ان کے آپریشن کو ابھی تک ملتوی کیا جا رہا تھا جس کے بعد آج آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.دوسری جانبمریم نواز کی جانب سے بھی بار بار کوشش کی گئی ہے کہ وہ کسی طرح لندن چلی جائیں

لیکن عدالت کی جانب سے ان کی درخواست کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا. کچھ دن قبل لاہورہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست خارج ہونے کے بعد ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم نواز 4 سے6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی، انہیں اپنے والد کی تیمارداری کے لئے جانے دیا جائے. لیکن لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد وہ ابھی تک پاکستان میں موجود ہیں. چونکہ مریم نواز لندن نہیں جا سکیں، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا
آپریشن آج ہو گا جس کے لئے لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نوازشریف کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ میاں محمد نوازشریف کے کامیا ب آپریشن اور صحت کے لئے دعا کریں کیونکہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے.