10

نوجوانوں کی موجیں : پنجاب کے27 اضلاع کے لیے 10 ہزار ملازمتوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بے روز افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں ملازمت کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے اچھی خبر آگئی۔ محکمہ پولیس نے پنجاب بھر کے 27 اضلاع سے 10 ہزار نوجوان پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں ابتدائی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے بعض اضلاع میں نفری کم ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں