16

نہ وزیراعظم مستعفی نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، چودھری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

لاہور میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی میں نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں، حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں، یہ نبیﷺ رحمت دو عالم کی سیرت ہے اور اسی میں سب کی بھلائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں