اسلام آباد:
قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور راہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔
نیب سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی سوالات کرے گا۔ نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔