10

ن لیگ نے عمران خان کو ’ نوبل پرائز‘ کے لیے نامزد کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے پاکستان تحریک

انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرتا ہوں۔ ملکی معیشت کو 15 ماہ میں اس قدر تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی شرح نمو 10 سال میں کم ترین، جاری اخراجات 19 سال میں بلند ترین، ترقیاتی بجٹ 11 سال میں کم ترین جبکہ قرضے ملکی تاریخ کے 72 سال میں بدترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ماہانہ کی بنیاد پر جنوری میں مہنگائی 14.6فیصد رہی، ایک ہفتے میں چینی فی کلو 17روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمت 77روپے 89 پیسے سے بڑھ کر79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔شوگرملز نے دو دن میں ایکس مل ریٹ 3 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں

گھی کا اڑھائی کلوڈبہ 24 روپے مہنگا ہوگیا۔ لہسن ایک ہفتے میں11روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ چکن برائلرزندہ کی قیمت فی کلو5 روپے مہنگی ہوئی۔ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 225 سے بڑھ کر245 روپے ہوگئی۔ دالیں، بکرے کا گوشت، پاؤڈر ملک اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے بعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے، تاہم اب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں