آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔
مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔
اس فیچر سے صارف کو اپنے آن لائن اسٹیٹس کو مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپانے میں مدد ملے گی۔