12

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم خان سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ۔ رہنما تحریک انصاف عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم کے دورہ کوالالمپور پر سعودی عرب کو خدشات تھے کہ کوالالمپور سمٹ کو او آئی سی (ارگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز )

کے متبادل مسلم ممالک کی نمائندگی کے لئے لایا جا رہا ہے ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیا جس میں ترکی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عطاء اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم اپنے دوست ملک سعودی عرب کو ناراض نہ کریں ۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ۔ وزیراعظم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ممالک کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے۔ عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیاں اختلافات پر بھی وزیراعظم نے مثبت کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر اختلافات دور کرنے کے لئے ملائیشیا کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز مشترکہ مہاتیر محمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کو زیر بحث لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوالالمپورسمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے ہیں، اس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہے۔ روایتی طور پر پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع،تعلیم اور تجارت میں تعاون کا مستقبل شاندار ہے، ہماری کوشش ہے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں