10

وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے، فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔

مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کےخطاب پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں