513

وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اینڈ کلین پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز کرنے اسلام آباد کے مقامی کالج پہنچے جہاں انہوں نے پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

وزیراعـظم نے صاف صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور علامتی طور پر جھاڑو لگاکر مہم کا آغاز کیا جب کہ طالبات کے ساتھ کالج گراونڈ سے کچرا اٹھایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، درجہ حرارت بڑھنے سے دریاؤں میں زیادہ پانی آئے گا اور سیلاب آئیں گے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی گندگی نہیں، ہم اپنے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریا گندے کرتے ہیں، لاہورمیں آلودگی کا لیول سب سے زیادہ ہے، ہم اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل تباہ کررہے ہیں، آلودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے شکار ممالک میں سب سے آگے ہیں، ہم نے کے پی کے میں بلین ٹرین سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہےکہ ملک کا سارا موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں