اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں چوتھی بار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد مزید 5 وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد جلد ہی وزراء حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ میں 5 وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو شامل کیا جائے گا جو کہ دو ماہ میں چوتھی بار توسیع ہے۔
6 نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا اور زرتاج گل کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو نجکاری، اعظم سواتی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، علی امین گنڈa پور کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قملدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہے جس میں 19 وفاقی وزیر، 5 وزیر مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں جب کہ 4 معاون خصوصی اس کے علاوہ ہیں۔