199

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس جاری ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا تھا جو شروع ہوچکا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت ہو گی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی جب کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں