17

وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات،سکیورٹی اور داخلی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور داخلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے –

ایلس ویلز نے کہا کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کئے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی ۔ آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے ،ملاقات میں فیٹف کے حوالے سے ہونے والی پیش قدمی سے متعلق امریکی وفد کو بریفنگ دی گئی- ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی مرکزی حکومت نے ان معاملات پر کافی کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ۔ دریں اثنا امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز

نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی تجارت کو فروغ و استحکام دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ایلس ویلز نے کہا کہ زرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے ۔معروف امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہشمند ہیں ۔ مشیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت امریکی انتظامیہ کے ساتھ فروغ تجارت کیلئے دستیاب مواقع پر بات چیت کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) سے تین روزہ براہ راست مذاکرات آج منگل سے بیجنگ میں شروع ہوں گے، اجلاس میں پاکستان میں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اکتوبر تا جنوری تک 27 شرائط پر عملدرآمد

رپورٹ پیش کرے گا، فروری میں پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلانے کے لیے ووٹنگ ہو گی ۔ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں