9

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل’92 نیوز‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ ملائیشیا کے لئے

جاتے ہوئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے، وہ بھارت کے بجائے چین کا راستہ اختیار کریں گے، ان کے اس فیصلے سے سفر کا دورانیہ 5 گھنٹے تک بڑھ جائے گا۔ترجمان وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مطابق عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی، وزیراعظم ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے،اگست 2018 میں وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا جبکہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ برس مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دونوں وزرائے اعظم نے ستمبر 2019 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں

ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، دفاع، تعلیم اور مختلف بین الاقوامی فورموں میں قریبی تعاون کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے جبکہ علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرات کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں