17

وفاقی وزیرشفقت محمود اسد عمرکی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرشفقت محمود سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پرسابق وزیرخزانہ اسد عمرکے خلاف مہم کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمراپنی اعلی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اورملک کا سرمایہ ہیں، اسد عمرکے خلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی۔واضح رہے کہ اسد عمر کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پران کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ان کی کارکردگی کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں