20

وقتِ آخرت۔۔!!! سابق صدر آصف زرداری کو غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا، ترجمان کی تصدیق

سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آصف علی زرداری دل ، شوگر ، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں ،ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے .

آصف علی زرداری بچوں اور دیگر اہم افراد سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں.

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق 13دسمبر 2019کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے تاہم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں . سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا، تاہم بچوں اور دیگر اہم افراد ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں. پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے.

بتایا گیا کہ 13 دسمبر 2019 کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے. ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں.‘نجی ٹی وی کے رابطہ کرنے پر ترجمان سابق صدر عامر فدا پراچہ نے بتایا کہ زرداری کے پابند سلاسل ہونے کے دوران انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، انہیں اڈیالہ جیل سے عدالت تک بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا رہا جس سے ان کے مہروں کی تکلیف بڑھ گئی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں