وکلاء حملہ 21

وکلاء حملہ، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے بڑی مالی امداد کااعلان

وکلاء حملہ، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے بڑی مالی امداد کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وکلاء حملہ میں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی، ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں پی آئی سی میں پیش آنے والے وکلاء حملہ افسوسناک واقعہ کے مختلف پہلوئوں اور کیس پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔
ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ جاں بحق مریضوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو کل تک مالی امداد ہر صورت مل جانی چاہیے۔

جبکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست حالت میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔
دریں اثناں پی آئی سی کے ایم ایس کی وکلائ اور ڈاکٹرزکے درمیان ہنگامہ آرائی کے واقعے پر نقصان کی جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمرجنسی بیک ہال، 15سیلنگ پیسز، اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دروازے ٹوٹ گئے۔ حملے میں فارمیسی کے دوشیشے ، اور 7 گملوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے ، پنجاب حکومت اس کو ادا کرے گی۔ہسپتال کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا بھیہ تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں