23

وکلاء کی توڑ پھوڑ سے پی آئی سی میں ہونیوالے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

وکلائ کی توڑ پھوڑ سے پی آئی سی میں ہونیوالے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں وکلائ کے حملے سے10کروڑ کا نقصان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز و کلا ئ کی توڑ پھوڑ سے10کروڑ پر سے زائد کانقصان

ہوا۔ یاد رہے کہ35کروڑ روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کو تیار کیا گیا تھاجو گزشتہ روز وکلا ئ کے حملے کے بعد گھنڈر میں تبدیل ہو گیا ۔ دروازوں ، شیشوں سمیت قیمتی مشیں بھی تباہ کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پی آئی سی کو دس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، اس کے ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ ایمرجنسی میں طبی مشینوں کی بحالی کیلئے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز قبل وکلائ زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈ یا لو جی میں و کلا ئ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی ۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے تھے اور پولیس کی موبائل کو جلا دیا گیا تھا۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں اب تک6مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں12مریض دم توڑ گئے ہیں۔وکلائ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔لیکن افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں وکلائ جشن مناتے

رہے۔وکلائ اسپتال پر حملہ کرنے کے بعد جشن مناتے رہے۔ تاہم اب توڑ پھوڑکی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ سے10کروڑروپے کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں