18

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔!!! ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ایسی دھمکی دے دی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے . امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے .

امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات ختم امریکا 500 ارب ڈالر بچا لے گا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے معاملے پر چین نے بہت مایوس کیا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سےگفتگو کے خواہش مند نہیں ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا. واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے. دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدان کہتے ہیں

کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے. واضح رہے کہ یہ امریکا اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں امریکی خسارے کی طرف صاف اشارہ تھا. امریکا کچھ عرصے سے چین پر الزام لگا رہا ہے کہ اس نے وبا سے متعلق معلومات کو پوشیدہ رکھا ہے، اس سے معاوضہ لینے کا سوچتا رہا ہے. چین نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے. خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چین سے بہت ناراض ہوں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات ہیں، یہ وائرس چاہے لیب سے آیا ہو یا چمگادڑ سے آیا ہو. چین کو اس کو روکنا چاہیے تھا. یاد رہے کہ ٹرمپ کی چین مخالف بیان بازی کو کئی افراد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی ایک حکمتِ عملی کے حصے کے طور پر دیکھ رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں