344

وہ 33ممالک جہاں کورونا وائرس کا نام و نشان تک نہیں

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہےجس کےبعد اس وقت دنیا کے 190 کے قریب ممالک اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں . لیکن دوسری جانب دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں کورونا وائرس نے ابھی تک کسی شخص کو متاثر نہیں کیا .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق ابھی تک دنیا میں ایسے 33 ممالک موجود ہیں جن میں ابھی تک کورونا وائرس سے ایک بھی متاثرہ شخص موجود نہیں ہے .جن ممالک کےبارے میں بتایا گیا ہے ان میں نورو،کیریباتی،سولومون جزیرے،کوموروس،تاجکستان ،ترکمانستان اور شمالی کوریا وغیرہ شامل ہیں.ان ممالک میں کورونا وائرس نہ پھیلنے کی وجوہا ت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ممالک دور دراز جزیرے ہیں، اس لئے جب تک وہاں کوئی متاثرہ شخص نہیں جائے گا وہاں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابر ہیں.اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس چونکہ زیادہ آبادی والے مقامات پر تیزی سے پھیلتا ہے. ان ممالک میں آبادی کے لحاظ سے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے، اس لئے بھی یہاں کورونا وائرس نہیں پھیلا. خیال رہے کہ اس وقت کورونا

وائرس دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں.چونکہ کورونا وائرس انسانوں سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے، اس لئے اس وقت دنیا کے متاثرہ ممالک نے لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے روکا جائے کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کوپھیلنے سے روکا جا سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں