8

ٹرمپ کا دورہ امریکہ اور حافظ سعید کو سزا کی کڑیاں ملنے لگیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان میں کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو پر 11برس قید کی سزاسنائی ہے۔حافظ سعید کو یہ سزا فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ کیس میں سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی کے حافظ سعید سے متعلق دئیے گئے اس فیصلے کو مختلف تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سنایا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا

دورہ بھارت قریب ہے جب کہ دوسری طرف ایف اے ٹی ایف بھی پاکستان پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے گہری نظر رکھی ہوئے ہے،کیونکہ یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کر رہا،اس فیصلے کو اس لیے بھی خاصی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ امریکی صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر24 فروری کو نئی دہلی پہنچیں گے،امریکی صدر کا یہ دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا۔ ممکنہ طور پر حافظ سعید کی سزا کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کرنے اور مودی کا منہ بند کرنے کی ایک کوشش بھی ہو سکتی ہے تاکہ پاکستان پر پریشر کو کم کیا جاسکے۔یہاں پر یہ بھی واضح ہو سکے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ ماہ قبل یہ بیان دے چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو حوصلہ افزا سمجھتے ہیں۔


لہذا پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے یہ فیصلہ موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ یہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ حافظ سعید کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔مائیکل کگلمین کے خیال میں امریکا پاکستان کو لے کر ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے حوالے سے سخٹ ہے،امریکا پاکستان کو اس فہرست سے باہر نکالنے پر آمادہ نہیں ہو گا جب تک پاکستان ایسے اقدامات نہیں اٹھایئے گا جن سے پیچھے ہٹنا ممکن نہ ہو۔ بھارتی وزیراعظم بھی کئی بار پاکستان پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے حوالے سے کاروائی نہیں کرتا تاہم اب مودی کے پاس کو امریکی صدر کو کہنے کے لیے کچھ نہیں ہو گا،حافظ سعید کے حوالے سے فیصلہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے پاکستان کو اس فہرست سے باہر نکالنے پر آمادہ نہیں ہو گا جب تک پاکستان ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گا جن سے پیچھے ہٹنا ممکن نہ ہو۔ اس حوالے سے معروف

صحافی کامران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنا دی یہ بہت بڑی خبر ہے پوری دنیا کو اطمینان ہوگا کہ پاکستان اب جو کہ رہا ہے اس پر عمل کررہا ہے دنیا اس کو خوشگوار خبر گردانے گی اچھے اثرات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں