21

پابندیوں کے باوجودحکومت کنٹرول نہ کرسکی چین میں ایک بارپھر کرونامتاثرین میں اضافہ

چین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے . اگرچہ نئے متاثرین کی تعداد نسبتا کم ہے لیکن ان میں پھر سے اضافہ، چین کے لیے اچھا نہیں ہے .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران ایک دن میں 108 نئے تصدیق شدہ کیسز، روزانہ کی بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ ہے.

اعدادوشمار کے مطابق اس کی بنیادی وجہ وطن واپس آنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے. واپس آنے والے تقریبا تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.ان میں سے نصف افراد کو شمالی صوبے ہیلونگجیانگ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے. یہاں روس سے آنے والے وہ چینی شہری بھی موجود ہیں جو واپسی پر اپنے ساتھ وائرس لے کر آئے تھے.چین میں بیرونی مسافروں کی آمد پر سخت پابندیوں کے باوجود ،

حقیقت یہ ہے کہ حکومت وائرس کے نئے کیسز کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکی .ہوبائی صوبہ جہاں سے یہ سب شروع ہوا، وہ منئے متاثرین کی تعداد بہت کم ہے لیکن لوگ ابھی بھی ہلاک ہو رہے ہیں. وہاں دو نئی اموات کی اطلاع ملی ہے.حالانکہ اس صوبے کا کھولا جانا،چین کے باقی صوبوں اور دنیا بھر کے ممالک کے لیے محفوظ سمجھا گیا تھا.‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں