0

پاکستانیو!پیسے کمانے ہیں تو اس چیز کاکاروبارکرواور ماہانہ لاکھوں روپے کمائو

پاکستانیوں نے اگر پیسے کمانے ہیں تو یہ والا کاروبار کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں کیونکہ اس میں پاکستان کی ایکسپورٹ ہر ماہ اضافہ ہو رہاہے۔

رواں مالی سال 2019-20ئ کے پہلے 5 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 36.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ٟپی بی ایسٞ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی

سال 2018-19ئ کے پہلے 5 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 26ہزار 47ملین روپے رہیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ئ کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات برآمدات 35 ہزار 674ملین روپے تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19

کے پہلے 5 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے مصنوعات کی برآمدات میں 9 ہزار 627 ملین روپے یعنی 36.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں