14

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ اب اقامہ حاصل کریں صرف اور صرف 40منٹ میں

دبئی : دبئی سمارٹ سٹی کے تحت اب اقامہ بنوانے کے لیے 40 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا۔ یہ کام دبئی ایپلی کیشن کے ذریعے کیا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات کی البیان آن لائن کے مطابق دبئی انتظامیہ نے بتایا کہ دبئی میں اقامہ اور تارکین وطن کے ادارے کے تعاون و اشتراک سے آن لائن اقامے کا اجرا شروع کردیا گیا۔ تارکین سمارٹ موبائل کے ذریعے سرکاری اداروں سے اپنے معاملات نمٹانے لگے ہیںٴ۔آن لائن اقامے کے اجرا کی منظوری میں 30 منٹ اور اجرا میں دس منٹ لگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں