21

پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر، باکسر محمد وسیم نے نیا کارنامہ سرانجام دے دیا

اسلام آبادٟسپورٹس ڈیسکٞ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے تین بار لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن رہنے والے میکسیکو کے باکسر گینگان لوپیز کو شکست دے دی ہے۔

جمعے کو دبئی میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم کو ریفریز نے متفقہ طور پر میچ کا فاتح قرار دیا۔

وسیم مقابلے کے دوران آٹھ را¶نڈز میں اپنے حریف پر حاوی رہے۔ یہ 32سالہ پاکستانی باکسر کے پروفیشنل کیرئیر کی دسویں فتح ہے۔پاکستانی نږاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر محمد عامر بھی اس میچ کے موقع پر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔محمد وسیم اپنے پروفیشنل کیریئر کی کل 11با¶ٹس میں سے10میں فاتح رہے ہیں جس میں سے سات بار انہوں نے حریفوں کو ناک آ¶ٹ کیا۔ دوسری جانب تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن گینگان لوپیز 46 میں سے 36 میچ جیت چکے ہیں۔میچ سے قبل میں محمد وسیم نے کہا تھا کہ لوپیز اُن سے زیادہ تجربہ کار ہیں لیکن اس فائٹ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ لوپیز کے خلاف بھی کامیاب ہوں گے۔محمد وسیم نے کہا تھا کہ ان کی اولین ترجیح لوپیز کو ناک آ¶ٹ کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں