11

پاکستانی خواتین کو جھانسہ دیکر شادی کرنے والے مزید 11 چائینز گرفتار

 ایف آئی اے نے جوہر ٹاؤن سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دینے والے مزید 11 چائینر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 11 مزید چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جال سازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نزیر احمد کی بیٹی چائنہ سے وآپس آئی، متاثرہ لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر وآپس آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں