10

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، ایسااعزاز حاصل کر لیاکہ پاکستانیوں کے سر فخرسے بلند ہوگئے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، دنیا کی سب سے بہترین اسٹاک ایکسچینج ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، پی ایس ایکس نے 2 ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جولائی سے اب تک مارکیٹ میں کل 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری اور یہ سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری بھی تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 37200 کی حد بھی بحال ہو گئی، پورے کاروباری روز 0.2 فیصد کاروبار میں بہتری دیکھی گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 824.94 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد انڈیکس کی 9 حدیں بحال ہو گئی تھیں، دوسرے روز انڈیکس میں 37.54 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

تیسرے روز انڈیکس میں 401.40 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ آج بھی اسی تیزی کا تسلسل دیکھا گیا۔ آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، اس دوران مندی بھی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس ایک موقع پر 37507.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ پائی، اس دوران تیزی میں جانے والی مارکیٹ دھڑام سے نیچے آ گئی اور انڈیکس دوبارہ 37130.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 37243.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت تیزی کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستانی معاشی کارکردگی کے حوالے سے مثبت اطلاعات تھیں، شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دوسری قسط ملنے کی اطلاعات نے اچھے اثرات ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں