14

پاکستان سے سیریزغیریقینی،بنگلہ دیش نے زمبابوے کومدعو کرلیا

اسلام آباد،سپورٹس ڈیسک، پاکستان کے خلاف سیریز کا معاملہ ہوا میں معلق رکھنے والے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے فروری میں زمبابوے کی میزبانی کےلئے تیاریاں شروع کردیں۔افریقی ٹیم کیخلاف ہوم سیریز میں 3ون ڈے اور ایک کے بجائے 2ٹیسٹ شامل کئے جائیں گے،فیوچر

ٹور پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم کو مارچ میں ایک ٹیسٹ اور 5ٹی 20میچز کھیلنے کیلئے مارچ میں بنگلہ دیش آنا تھا، اب فروری میں سیریز کا آغاز کرتے ہوئے 3ون ڈے، 3ٹی 20اور 2ٹیسٹ میچز شیڈول کئے جائیں گے۔بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم فروری میں آئے گی، چیئرمین کرکٹ آپریشنز محمد اکرم نے

تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی فروری میں آمد ہوگی،تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،زمبابوین بورڈ کے ساتھ بات چیت میں معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیشی بورڈ کو بھجوائے جانے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق3ٹی ٹونٹی میچز جنوری جبکہ دونوں ٹیسٹ فروری میں ہونے ہیں۔ اس صورتحال میں بی سی بی کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سیریز کو قبل از وقت شیڈول کئے جانے

سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، باہمی سیریز کے حوالے سے پی سی بی تاحال بنگلہ دیش کے جواب کا منتظر ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کےلئے بات چیت شروع کر دی ہے،ایک ٹیسٹ کرکٹر سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے جبکہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی مزید کھلاڑیوں سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ 12جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع

ہے،اگر مثبت فیصلہ ہوا تو ٹیم کی روانگی 18جنوری کو متوقع ہے بصورت دیگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز کا حتمی شیڈول جاری کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں