14

پاکستان سے لوٹے کتنے ارب ڈالر واپس آنیوالے ہیں؟ جان کر آپ ملک ریاض کے 19کروڑ پائونڈ بھول جائینگے

سینئیر صحافی عارف بھٹی کاملک ریاض کی جائیداد کے حوالے سے  کہنا ہے کہ یہ پراپرٹی یہاں تک محدود نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں آپ بہت کچھ دیکھیں گے۔جن صاحب کا اس کیس میں نام آرہا ہے وہ

بھی چند ہفتے پہلے وہیں مقیم تھے۔ان کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے شریف فیملی کا نام اس معاملے میں نہ آئے۔لیکن وہاں نہ تو پاکستانی نیب تھا اور نہ ہی پاکستانی ادارے تھے۔وہاں تحقیقات مکمل کی جاتی ہیں۔تب تک کسی کو بلایا نہیں جاتا جب تک انہیں یقین نہ ہو۔اس سلسلے میں نواز شریفکے بیٹوں اور شہباز شریف کے مابین 5 میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ابھی پراپرٹیز اور بھی ہیں اور جو اکاؤنٹ سیل ہوئے ہیں اور جو جائیدادیں بیچی گئی ہیں اس حوالے سے مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا اس پراپرٹی کے علاوہ تین مزید پراپرٹیز ہیں۔یہ بات سچ ہے کہ حسن اور حسین نواز وہاں پراپرٹی کا کام کرتے ہیں۔پروگرام میں موجود پاکستانمسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ این سی اے نے تو اپنی پریس ریلیز میں حسن نواز کا ذکر تک نہیں کیا جس پر عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے کئی بار حسن نواز کو بلایا۔اگر اس بات کی تردید کی جاتی ہے تو میں ایک تصویر بطور

ثبوت پیش کرنے کو تیار ہوں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا ہمارے ایک دوست اور ن لیگ کے لیڈر کے پاس بلٹ پروف گاڑی تھی جو ملک ریاض کی تھی اور وہ گاڑی پاکستان میں چلتی تھی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ملک ریاض کے پاس بہت اہم شخصیات کے پیسے ہیں ان میں صرف نواز شریف کے بیٹے یا شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔اس ملک کے ایک سابق صدر رہے ہیں ان کے پیسے بھی ملک ریاض کے پاس ہیں۔اور یہ بات میں بہت ایمانداری کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں