انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا . یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ہوئی
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سی166.95روپے سے کم ہو کر166.80روپے اور قیمت فروخت25 پیسے کی کمی سی167.15روپے سے کم ہو کر166.90روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید181روپے سے کم ہو کر180روپے اور قیمت فروخت183روپے سے کم ہو کر182روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید204روپے سیکم ہو کر203روپے
اور قیمت فروخت206روپے سے کم ہو کر205روپے ہوگئی.سعودی ریال کی قیمت خرید41.80روپے اور قیمت فروخت42.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے سے کم ہو کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے سے کم ہو کر44.40روپے ہوگئی دوسری جانب آئی ایم ایف نے انسداد کورونا اور ریلیف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے.کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے اچھی خبر
، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1 ارب 38 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی، جاری اعلامیے میں پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی.آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری دی، رقم کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جاسکے گی، پاکستان بیرونی ادائیگیوں کیلئے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا.آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق کورونا کے باعث معاشی صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے، فنڈ سے
زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے، حکومت پاکستان صحت عامہ پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے.اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے اثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے، پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے موجودہ پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی.