16

پاکستان میں کتنے قسم کا کوروناوائرس پایا جاتا ہےاور یہ دوسرے ممالک میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہے

پاکستان نے کورونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بیرونِ ملک بھجوا دیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کافی روز سے یہ قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ پاکستان میں پایا جانے والا کورونا وائرس دوسرے ممالک سے مختلف ہے . اب اس حوالے سے جوابات جاننے کیلئے پاکستان نے کورونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بیرونِ ملک بھجوا دیے ہیں .

شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں موجود ایک سینئر ڈاکٹر نے کورونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بیرونِ ملک بھجوائے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے کہ کیا پاکستان میں پایا جانے والا وائرس دوسرے ممالک سے مختلف ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والا ہفتہ یا دس دن پاکستان میں کورونا وائرس کا پیک ٹائم ہوگا.انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار تک جاسکتی ہے.

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ انکا خیال ہے کہ حکومت کورونا کیسز کی تعداد کو چھپا نہیں رہی کیونکہ اسکا کوئی فائدہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ وائرس پر جاری تحقیقات میں اگر یہ ثابت ہوکہ یہ دوسری دنیا کے وائرس سے مختلف ہے تب بھی بیماری کے علاج میں کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم آنے والے وقت میں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کورونا نے پاکستان میں لوگوں کو کم متاثر کیوں کیا.خیال رہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 742 جبکہ اموات 322 ہوگئی ہیں. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی ہیں،

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد14742 ہوگئی ہے جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10ہزار969ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق منگل کی صبح 8 بجکر 30 منٹ تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5640 تک پہنچ گئی،سندھ میں 4956 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1984اور اسلام آباد میں261 ہوگئی، بلوچستان میں 853 گلگت بلتستان میں 320کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 65 ہوچکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں