162

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کوروناوائرس کےحملوں میں تیزی آنے لگی، ، گذشتہ گھنٹوں میں 1452 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات تعداد 770ہوگئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کےتیزی سے وارجاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس

میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں اس وقت کوروناوائرس کے 25ہزار323 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران نئے 1425 کیسز سامنےآئے، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسزکی کل تعداد 35ہزار778 ہوگئی .این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں کوروناسے 33 اموات ہوئیں اور ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث اموات 770 تک جا پہنچی جبکہ 89ہزار695 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 12 ہزار 610 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب 13 ہزار 225، خیبرپختونخوا 5031، بلوچستان 2158، اسلام آباد 259، آزاد کشمیر 88 اورگلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی.ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹے میں 13ہزار51کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طورپرابتک3لاکھ30ہزار750 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں.گذشتہ روز این سی اوسی کے جائزہ اجلاس میں اسد عمر نے کہا تھا کہ وباکےپھیلنے کاخطرہ بدستور موجودہے، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے.

ہمیں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر یوں لگ رہا ہے جیسے ہم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہو، دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی تاجروں کے غیر مہذب رویے پر پھٹ پڑے ہیں، اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ تاجر حجرات چند پیسوں کے عوض لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، اگر حالات یوں ہی چلتے رہے تو ہم ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی جانب جائیں گے سب کچھ بند کر دیں گے پھر جو ہوگا وہ دیکھا جائے گا. فی الحال ان مارکیٹوں کو بند کریں گے جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا . لیکن اگر تاجر برادری نے حکومت کے ساتھ تعاون نہ کیا تو پھر مکمل لاک ڈاؤن کریں گے اور یہ لاکڈاؤن سخت والا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں