لیڈز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پیش قدمی کو برقرار رکھا ہے۔
لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کا 228 رنز کا ہدف عماد وسیم کے 49 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس 9 پوائنٹس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بنگلادیش سے میچ میں فتح اور انگلینڈ کی بھارت سے ہار درکار ہے۔