21

پاکستان کاغوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنکل تیاری تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربرہان نے بھی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں