22

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20ورلڈ کپ کابائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آبادٟسپورٹس ڈیسکٞ پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ دھمکی دے دی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ میں شرکت کرنا ہوگی، اگر انکار کیا گیا تو پھر پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارے ہوم گراونڈ پر

ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تو پھر پاکستان بھی جوابی اقدام کے طور پر 2021 میں بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا ئ کپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیائ کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس

ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہیں لگ رہاکہ وہ یہاں آئیں گے،ایسے میں یو اے ای میں کھیلنے کا آپشن موجود ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ئ میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ئ سے 2031ئ تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں