12

پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا

پاکستان مسلسل 5ویںمرتبہ آسٹریلیوی میدانوں میں کلین سویپ کی خفت سے دوچار ہوگیا ۔پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نےآسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کےلئے مزید 126 رنز درکار ہیں۔کھیل کے چوتھے روزپاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کےلئے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کا سکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق نے بھی نیتھن لیون ہی کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد اور رضوان نے چھٹی وکٹ کیلئے47رنز جوڑے جسکے بعد افتخار27رنز بنا کر لیون کی تیسری وکٹ بن گئے ،پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنےوالے یاسر شاہ 13رنز بنا کر لیون کا چوتھا شکار بنے،شاہین آفریدی نے لیون کو5ویں وکٹ دی جس کے بعد رضوان 45اور عباس ایک

رن بنا کر آﺅٹ ہوئے اور پوری ٹیم239رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔آسٹریلیا کے لیے لیون نے5،ہیزل ووڈ نے3اور سٹار ک نے2وکٹیں لیں۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کے سکور 96رنز6 وکٹوں پر اننگز کا آغاز کیا،بابر اعظم اور یاسر شاہ نے آسٹریلوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ کیا اور 105 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 97 بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کپتان اور وکٹ کیپر ٹیم پین کو کیچ دے بیٹھے۔اگلے آنےوالے بلے باز شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

یاسر شاہ اور محمد عباس کے درمیان 87 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوگئی جسکے دوران لیگ سپنر نے اپنے کیریئر کی پہلے نصف بھی مکمل کی۔یاسر شاہ کی شاندار سنچری کے باعث پاکستانی ٹیم 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی تاہم اسکے باوجود اسے 287 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔اس موقع پر آسٹریلیا کپتان نے فالو آن نافذ کروایا اور پاکستانی بلے بازوں کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلی اننگز کی ہی طرح دوسری اننگز میں بھی گرین

شرٹس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ امام الحق 0، اظہر علی 9 جبکہ بابر اعظم 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت 589 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں