کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 62 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالرکم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔