11

پاک آرمی کی پہلی خواتین کی انگیجمنٹ ٹیم کا اعزاز

کانگو (ویب ڈیسک) پاکستان آرمی کی پہلی خواتین کی انگیجمنٹ ٹیم کا اعزاز ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن کے ساتھ تعینات پہلی پاکستانی خواتین کی انگیجمنٹ ٹیم کو اقوام متحدہ کا میڈل دیا گیا میجر اور کیپٹن رینکس کی 15 خواتین افسران اس ٹیم میں گذشتہ سال جون سے

خدمات انجام دے رہے ہیں ان خواتین افسران میں ماہر نفسیات، ڈاکٹرز، نرسز اور آپریشن آفیسرز وغیرہ شامل ہیں اس سال فروری کے شروع میں مزید 17 خواتین افسران اس ٹیم میں شامل ہوجائیں گیکانگو میں تعینات اس پاکستانی فیمیل انگیجمنٹ ٹیم نے بہت سے کامیاب منصوبوں پر عملدرآمد کیا۔ جن میں پیشہ ورانہ تربیت میڈیکل سہولتوں تک رسائی،جنگ کے باعث صدمات سے دوچار ہونے والے طالبعلموں اور اساتذہ کے لئے لیے سیشنز اور کانگو کی پولیس کے لئے نفسیاتی ورکشاپس بھی شامل ہیںپریس ریلیز کے مطابق اس ٹیم کی خدمات کو غیر معمولی اور قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں