17

پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں مختلف اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جزل تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جزل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جزل نعمان محمود کو آئی جی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جںرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جزل عدنان کو بہاولپور کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے ان چاروں میجر جنرلز کو رواں ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں