10

پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں رانا تنویر اور پی ٹی آئی رکن نور عالم خان میں تلخ کلامی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی رانا تنویر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جارہا تھا۔ نور عالم خان نے چیئرمین کمیٹی رانا تنویر سے اجازت لئے

بغیر نجکاری ڈویژن کے حکام سے سوال کرنے کی کوشش کی تو رانا تنویر برا مان گئے اور نورعالم خان کو قدرے تلخ لہجے میں ٹوک دیا جس پر نورعالم خان بھی غصے میں آگئے اور کہا میں تحریک انصاف کا ممبر ہوں مسلم لیگ (ن) کا نہیں، یہ کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں۔ اس پر پیپلزپارٹی کی رکن سینیٹر شیری رحمن نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوراً کہہ دیا کہ پلیز سٹاپ۔ اس پر دونوں جانب سے ایک لمحے کیلئے خاموشی ضرور ہوئی مگر رانا تنویر نے کچھ توقف سے نور عالم خان کو کہا رولز کے مطابق آپ میری اجازت کے بغیر نہ بولیں جس پر نور عالم خان طیش میں آگئے اور رانا تنویر کو کہا آپ میرے باپ نہیں، میری طرح اسمبلی کے ممبر ہیں۔ اس پر تمام ممبران نے چپ سادھ لی تاہم مشاہدحسین سید نے ماحول کو خوشگوار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسکراکر کہا، یہ کوئی پی ٹی آئی کی میٹنگ نہیں، چیئرمین ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے چیئرمین کمیٹی کی اجازت سے نجکاری ڈویژن کے حکام سے سوال کیا جس کے بعد اجلاس نارمل ہوگیا۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین رانا تنویر اور نورعالم خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔کمیٹی ارکان اجلاس میں نورعالم خان کو پائی پلاﺅ کا کہتے رہے۔

چیئرمین رانا تنویر کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں رانا تنویراورنورعالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ میں بات کررہاہوں تونورعالم کیوں بول رہے ہیں؟،نور عالم خان میری اجازت کے بغیر بات کرناشروع کردیتے ہیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے نورعالم خان نے کہا کہ آپ باپ نہیں میری طرح کمیٹی ممبر ہیں ہم کسی کے نوکر نہیں ،چیئرمین پی آئی سی نے کہا کہ نورعالم خان چاہیں تو کمیٹی سے واک آﺅٹ کردیں،اس پر کمیٹی ارکان نے کہا کہ نورعالم خان کو پانی پلاﺅ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں