213

پرویز مشرف کا دھماکہ خیز بیان، پورے عدالتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میری نظر میں آئین شکنی کیس بےبنیاد ہے، کیس میں زیادتی ہورہی ہے، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی سابق صدرکا کہنا تھا کہ میری طبعیت بہت خراب ہے، علاج کے سلسلے میں اسپتال آنا جانا لگا رہتا ہے، چکر آنے کے بعد جب بے ہوش ہوا تو مجھے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس کیس میں کمیشن میرابیان ریکارڈ کرے، اگر کمیشن میرا بیان لے تو اس کی بات عدالت میں سنی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری نظر میں آئین شکنی کیس بےبنیاد ہے، غداری کو چھوڑیں میں نے ملک کے لیے بہت سی خدمات انجام دیں، کئی جنگیں لڑچکاہوں،10سال ملک کی خدمت کی۔

پرویز مشرف نے کہا کہ کیس میں میری شنوائی نہیں ہورہی، عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو بھی نہیں سناجارہا، کیس میں میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، انصاف کا تقاضہ پورانہیں ہوا لیکن امید ہے کہ مجھے عدالت سے پورا انصاف ملے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایمرجنسی نافذ کرنا اور چیز ہے اور آئین معطل کرنا اس سے مختلف ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرایا، جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں