بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پرینیتی کا شمار بالی وڈ کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں فلم نگری میں اپنے قدم جمائے۔ وہ ’عشق زادے‘، ’ہنسی تو پھسی‘، ’کِل دِل‘ اور ’گول مال اگین’ جیسی کامیاب فلمیں کرچکی ہیں۔
آج ان کی نئی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک بار پھر اداکار ارجن کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔
پرینیتی اور ارجن نے فلم کی تشہیر زور وشور سے کی اور شائقین کو خوب متاثر کیا۔
ٹائمز ناؤ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک انٹرویو میں پرینیتی اور ارجن سے پاکستانی اسٹارز پر بالی وڈ فلم نگری میں کام کرنے کی پابندی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا۔
پرینیتی نے جواب دیا کہ ‘میں نے فلم ’کِل دِل‘ میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا تھا اور مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان سے ہیں جب تک کہ انہوں نے خود نہیں بتایا کیونکہ سب انسان ہی ایک جیسے ہوتے ہیں’۔