16

پر اسراراورنامعلوم خاتون پارلیمنٹ میں داخل ۔۔۔۔ اسلام آباد میں سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کی بوسیدہ سکیورٹی کے باعث ایک نامعلوم خاتون اچانک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے جاری اجلاس میں داخل ہوگئی،جس کے بعد اجلاس میں شریک اعلیٰ افسران،سینیٹرز اور رکن قومی اسمبلی حیران رہ گئے گئے ۔

خاتون نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں جاری پی اے سی سبکمیٹی کے اجلاس میں اچانک داخل ہوکر سینیٹر مشاہد حسین سید کا بازو جھڑک کر پوچھا کہ یہ کس کا اجلاس ہے ،جس پر کنوینئر کمیٹی شیری رحمان نے مضطرب حالت میں پوچھا یہ خاتون کون ہے اور سکیورٹی اہلکار کہاں ہیں۔ تاہم خاتون کو جب بتایا گیا کہ یہ سب کمیٹی پی اے سی کا اجلاس ہورہا ہے تو نامعلوم خاتون فوراً کمرہ سے باہر چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں