249

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز پر چوکوں چھکوں کی برسات کردی

اسلام آباد(زین فاروق ملک)پی ایس ایل فائیومیں ملتان سلطانز ہوم گرائونڈ پر بے قابو ہوگئے، ایونٹ کے دسویں اور اپنے چوتھے میچ میں کراچی کنگزکے شیروں کو بھیگی بلی بنادیا،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا،مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے معین علی کے نام رہا، ملتان نیوکرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز

نے کراچی کنگز کو جیت کےلئے187رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم134رنز پرآئوٹ ہوگئی،کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور ذیشان اشرف نے کیاتاہم صرف31کے مجموعی سکور پرذیشان اشرف آئوٹ ہوگئے۔ ون ڈائون آنےوالے کپتان شان مسعود اور اوپنر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نصف سنچریاں مکمل کیں،اوپنر معین علی نے65اور شان مسعود نے61رنز بنائے جب کہ ریلی روسو صرف8رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، روی بوپارہ بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 16اور 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ الیکس ہیلز بھی29رنز ہی بناسکے جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ

کی اننگز 8رنز تک محدود رہی۔چاڈوک والٹن15رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کپتان عماد وسیم بھی صرف 5رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے،کراچی کنگز کی آخری امید افتخار احمد کے آئوٹ ہونے پر دم توڑ گئی وہ بھی14رنز ہی بناسکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 3، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے 2،2 جب کہ معین علی، محمد عرفان اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔علاوہ ازیں قلندرز پر ہار کے بادل پھر نہ چھٹے، زلمی نے 16رنز سے مات دے دی۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا جبکہ اسے12اوورز تک محدود کر دیا گیا، زلمی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے، اوپنر بینٹن نے 15گیندوں پر 34رنز بنائے، کامران اکمل9گیندوں پر 14رنز بنا کر چلتے بنےم، حیدر علی نے 12گیندوں پر 34رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیونگ سٹون5جبکہ محسن بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،گریگری نے 8گیندوں پر16رنز بنائے، کپتان سیمی 9گیندوں پر 12رنز بناسکے جبکہ وہاب ریاض نے 10گیندوں کر سامنا کرتے ہوئے13رنز بنائے، قلندرز کے دلبر حسین نے 3اوورز میں24رنز دے کر 4وکٹیں اڑائیں جبکہ ویس نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قلندرز کے لائن اور فخرزمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم وہ 15گیندوں پر 30رنز بنا کر گریگری کا شکار بن گئے۔پچھلے میچ میں 98رنز بنانے والے، امیدوں کے محور حفیظ 3گیندوں پر ایک سکور بنا کر چلتے بنے جبکہ وکٹ کیپر ویلاس بھی 5گیندوں پر 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،کپتان سہیل اختر کی اننگز12رنز تک محدود رہی،سمت پٹیل نے آخری اوورز میں 15گیندوں پر 34رنز بنائے۔ ویس بھی 7گیندوں پر9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، زلمی کے گریگری نے 4، وہاب اور عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں