10

پورے ملک میں زلزلے کے جھٹکے، کتنی شدت تھی؟ کہاں کہاں عمارتیں گر گئیں؟ بڑی خبر

ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کو ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک کے کسی بھی علاقے میں کسی عمارت کے گرنے، جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4تھی جس کے جھٹکے حافظ آباد، جہلم، گوجرانوالہ، مہمند، ڈی آئی خان، نوشہرہ، باجوڑ، شب قدر، پارہ چنار، مری جھنگ، اسلام آباد، راولپنڈی ضلع خیبر اور مضافات میں محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ پشاور،سرگودھا، ملاکنڈ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا جبکہ اس کی گہرائی 210کلومیٹر تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اگر زلزلے کی گہرائی کم ہوتی تو زلزلے کے باعث جانی ومالی نقصان ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں